اہم خبریں

امپورٹ پالیسی خلاف ورزی کا معاملہ، معروف اسٹورز کے دعوے کے بعد بڑا یوٹرن

امپورٹ پالیسی خلاف ورزی کا معاملہ،معروف اسٹورز کے دعوے کے بعد بڑا یوٹرن

اسلام آباد (احسان بخاری/ سپیشل رپورٹر)امپورٹ پالیسی کی خلاف ورزی پر کرنے والے امتیازسپر سٹور‘ ڈی واٹسن کیمسٹ سمیت چھ سٹورز مالکان نے کسٹم کو جی ڈی فراہم کردی ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ ہم نے قانون کے مطابق امپورٹ کی ہے جس کے بعد کسٹم نے معاملے کی از سر نو تحقیقات شروع کردی ہیں۔

یاد رہے کہ کسٹم کو اطلاع ملی تھی کہ اسلام آباد گلبرگ گرین میں واقع امتیاز سپر سٹور چین‘ ڈی واٹسن کیمنسٹ‘ صفا گولڈ مال میں واقع شاہین گراسری‘ لائف سٹائل کلیکشن ‘ ہائزHAYEES سٹور پر سمگل شدہ سامان فروخت ہورہا ہے جس پر کسٹم کے سی آئی یو یونٹ کی ٹیمیں تشکیل دے کر مذکورہ سٹور پر چھاپے مار کے لاکھوں روپے مالیت کے غیر ملکی پرفیوم‘ جوتے‘ چاکلیٹ‘ کاسمٹکس سمیت دیگر سامان قبضہ میں لے لیا تھا موقع پر ڈی واٹسن کیمسٹ‘ امتیاز سپر سٹور سمیت دیگر سٹورز انتظامیہ کسٹم حکام کو امپورٹ کے کاغذات فراہم نہ کرسکے تھے جس پر کسٹم نے مذکورہ بالا سٹورز پر چھاپے مار کر بھاری مقدار میں  امپورٹ پالیسی کی خلاف ورزی کرنے پر لاکھوں روپے مالیت کا سامان قبضہ میں لے لیا تھا۔ جن سٹورز پر چھاپے مارے گئے ان میں گلبرگ گرین میں واقع امتیاز سپر سٹور‘ ڈی واٹسن کیمسٹ شامل ہیں ۔

چھاپوں کے باعث مذکورہ سٹورز میں کھلبلی مچ گئی تاہم کسٹم نے انہیں تین دن کا ٹائم دیا کہ اگر امپورٹ کے کاغذات فراہم کریں ورنہ مقدمات کا اندراج کیا جائے گا۔ اب دو ہفتوں کے بعد مذکورہ سٹورز مالکان نے امپورٹ کیا جانے والے پرفیومز سمیت دیگر سامان کی جی ڈی کسٹم کو فراہم کردی ہے جس کے بعد کسٹم نے معاملے کی از سر نو تحقیقات شروع کردی ہے۔اس حوالے سے اوصاف نے جب ڈپٹی کلکٹر کسٹمز ڈاکٹر مدثر سے رابطہ کیا تو انھوں نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سٹورز مالکان نے جی ڈیز فراہم کردی ہیں اور اس حوالے سے باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں‌:حکومت نے گندم، آٹے اور روٹی کی قیمتیں مستحکم رکھنے کا فیصلہ کر لیا

متعلقہ خبریں