اہم خبریں

محکمہ موسمیات نےماہ صفرکے چاند سے متعلق پیش گوئی کردی

اسلام آباد(اے بی این نیوز)محکمہ موسمیات نے ماہ صفر کے چاند سے متعلق پیش گوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 15 جولائی کی شام ماہ صفر کا چاند نظر آنے کے امکانات روشن ہیں، پہلی صفر 16 جولائی بروز جمعرات ہونے کا امکان ہے۔

اعلامیے کے مطابق 14 جولائی کو دوپہر 2 بج کر 43 منٹ پر نیا چاند پیدا ہوگا، 15 جولائی کی شام نئے چاند کی رویت کا اچھا امکان ہے۔ سندھ سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں چاند نظر آنے کے امکانات روشن ہیں۔

کراچی میں چاند دیکھنے کا آخری وقت رات 8 بج کر 28 منٹ تک ہوگا، چاند غروب آفتاب کے بعد کراچی میں تقریبا 64 منٹ تک افق پر موجود رہے گا۔ رویت ہلال سے متعلق حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔
مزیدپڑھیں: پشاور،ایچ آئی وی کیسز میں مسلسل اضافہ ،طبی ماہرین کا انتباہ جاری

متعلقہ خبریں