کوٹ رادھاکشن (اے بی این نیوز) مبینہ طور پر بجلی کا بھاری بل آنے پر ایک محنت کش نے خودکشی کر لی۔
پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ نواحی گاؤں بھوتن پورہ میں پیش آیا، جہاں دو بچوں کے والد ناصر علی، جو محنت مزدوری کر کے گھر کا گزر بسر کرتے تھے، نے زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق ناصر علی کی اہلیہ اور بچے اس وقت بہاولنگر میں اپنے نانا کے گھر موجود تھے، جبکہ وہ بجلی کے بھاری بل کے باعث شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھے۔
ہمسایوں کا کہنا ہے کہ ناصر علی کو 41 ہزار 62 روپے کا بجلی کا بل موصول ہوا تھا، جس کی ادائیگی ان کے لیے ممکن نہ تھی۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ ضروری قانونی کارروائی کے بعد مزید حقائق سامنے آنے کی توقع ہے۔
مزید پڑھیں:حج 2027 کی ڈیجیٹل رجسٹریشن جاری، درخواست دینے کا موقع















