اہم خبریں

بڑی خبر ،دبئی پولیس کی بروقت کارروائی سامنے آگئی

بڑی خبر ،دبئی پولیس کی بروقت کارروائی سامنے آگئی

دبئی (اے بی این نیوز) دبئی پولیس نے دیرا دبئی میں منی ایکسچینج میں مسلح ڈکیتی کو 10 منٹ میں ناکام بنا دیا۔

پولیس کے مطابق ڈاکو 10 ملین درہم چوری کر کے فرار ہو گئے تھے۔ اطلاع ملتے ہی دیرا دبئی کی ناکہ بندی اور فضائی نگرانی شروع کر دی گئی۔

پولیس کے مطابق نقاب پوش ڈاکوؤں نے منی ایکسچینج کے عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا اور باندھ دیا۔ کرنسی ایکسچینج کے ملازم نے موبائل فون کے ذریعے دبئی پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد الرٹ میسج ملتے ہی فوری کارروائی کی گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ پولیس کے ہیلی کاپٹر نے فرار ہونے والے دونوں ڈاکوؤں کا سراغ لگایا اور انہیں گرفتار کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ڈاکوؤں کا تعلق افریقی ملک سے ہے، جب کہ ان سے لوٹی گئی رقم بھی برآمد کر لی گئی ہے۔
مزید پڑھیں‌:بجلی کے بھاری بل کا بڑا دھچکا،محنت کش نے خود کی جان لے لی

متعلقہ خبریں