اہم خبریں

صوابی، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے داخلہ عطاء اللہ تارڑ کی کرنل شیر خان شہید کی قبر پر حاضری، بھرپور خراج عقیدت پیش

پشاور(  اے بی این نیوز   )وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے داخلہ عطاء اللہ تارڑ نے بدھ کو کیپٹن کرنل شیر خان شہید (این ایچ) کی 24ویں یوم شہادت کے موقع پر ان کی قبر پر حاضری دی اور 1999 میں کارگل جنگ کے دوران میدان جنگ میں ان کی جرات اور بہادری پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ عطاء اللہ تارڑ نے شیر کارگل کے ایصال ثواب کےلیے فاتحہ خوانی کی اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید کارگل جنگ میں بہادری سے لڑا اور بھارتی فوج نے بھی ان کی قائدانہ خوبیوں کے علاوہ ان کی بے مثال جرات اور بے مثال بہادری کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیپٹن شیر خان کے دلیرانہ کارنامے نے بھارتی فوج کے ایک بریگیڈیئر ایم پی ایس باجوہ کو متاثر کیا ہے اور اس نے ایک خط لکھ کر پاکستان سے درخواست کی کہ کیپٹن شیر خان شہید نے بہادری سے جنگ لڑی تھی اور اس کا اعتراف کرنا چاہیے۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ ایسا بہت کم ہوتا ہے کہ دشمن کے کمانڈر نے میدان جنگ میں دشمن فوجی افسر کی کارکردگی اور بے مثال ہمت کی تعریف کی ہو۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پوری قوم ہماری بہادر فوج اور افواج پاکستان کے شہداء کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید کبھی مرتے نہیں زندہ رہتے ہیں لیکن ہم سمجھ نہیں سکتے۔

متعلقہ خبریں