13اگست ریڈرلائن ، آئی ایم ایف سے کیا شرائط طے ہوئی حکومت کو بتانا پڑے گا، شیخ رشید احمد

اسلام آباد(اے بی این نیوز)سابق وفاقی وزیرداخلہ وسربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے حکومت پر تنقید کے نشتر چلادیئے ۔ حکومت کی آئی ایم ایف سے کیاشرائط طے ہوئی، عوام کو بتانا ہوگا کیونکہ300ارب روپےمزید ٹیکس عوام پر لگا ہے۔ سارا گھڑا آنےوالی حکومت کیلئے کھودا گیا ۔معاشی اورسیاسی عزت نیلام ہوجائےتونہ کوئی مدد کرتاہےنہ آسانی سےواپس آتی ہے۔بجٹ کےاثرات غریب کےگھرمیں اورحکمرانوں کےچہروں پر پڑھے جاسکتے ہیں۔15ماہ میں اگرملک ڈیفالٹ نہیں ہواتوعوام زراعت صنعت آٹوٹیکسٹائل ڈیفالٹ ہوگئے۔اب سوال سیاست کانہیں ریاست کاہے۔جمہوریت مجبوریت ہے13اگست ریڈرلائن ہےرات10بجے لال حویلی سےخطاب کروں گاہم پیالہ ہم نوالہ ہونےسے13پارٹیوں کوکچھ نہیں ملےگاحکمران سیاسی فیصلےدبئی میں کرتےہیں کیونکہ خوف زدہ ہیں