چوہدری پرویز الٰہی کی گرفتار روکنے کی استدعا مسترد، آئی جی کو کام جاری رکھنے کا حکم

لاہور(نامہ نگار) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی گرفتاری سے روکنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں استدعا مستردہوگئی۔ جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے راسخ الٰہی کی درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت وکیل کا کہناتھاکہچوہدری پرویز الٰہی کے گھر پر غیر قانونی طور پر آپریشن کیا گیا، عدالت سے ضمانت لینے کے باوجود پرویز الہٰی کی گرفتاری کی کوشش کی گئی جو عدالتی احکامات کی بالکل خلاف ورزی ہے ۔۔عدالت نے پرویز الٰہی کی گرفتاری روکنے کی وکلاکی استدعا مسترد کردی ۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ عدالت کس قانون کے تحت گرفتاری سے روک سکتی ہے؟ رپورٹ آنے تک آپ کی بات مان سکتے ہیں یہ کیسے ممکن ہے؟ پولیس اپنا پورا زور لگا لے جب معاملہ ہمارے سامنے آئے گا تو دیکھ لیں گے۔چیف جسٹس نے ڈی جی اینٹی کرپشن ، آئی جی کوکام کرنے کی ہدایت کردی، عدالت نے آئندہ سماعت پر ڈی جی اینٹی کرپشن ، آئی جی پنجاب سے تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔