وائٹ بال ہیڈ کوچ گیری کرسٹن بھارت سے ویڈیو کال پر قومی کرکٹرز سے مخاطب ہوگئے

لاہور( نیوز ڈیسک) وائٹ بال کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن ویڈیو کال پر قومی کرکٹرز سے مخاطب ہوگئے، ان دنوں آئی پی ایل مصروفیات کی وجہ سے بھارت میں موجود سابق پرٹیز اسٹار نے اپنے پلانز سے آگاہ کیا۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں آج بروزاتوار5مئی 2024 سونے کی قیمت
یکجا ہوکر ویڈیو کال پر بات کرنے والے کھلاڑیوں نے ان سے مختلف سوالات کرتے ہوئے رہنمائی حاصل کی۔ یاد رہے کہ آئر لینڈ میں اظہر محمود ہی ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے، گیری کرسٹن انگلینڈ میں قومی اسکواڈ کو جوائن کرینگے۔