وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈکیت گروہ پھر سے سرگرم

اسلام آباد(اے بی این نیوز)آئے روز اسلحہ کی نوک پر موبائل فونز، زیورات، نقدی چھیننے کے واقعات سامنے آنے لگے کار اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں بھی بڑھنے لگیں پولیس کی جرائم کنٹرول کرنے کے حوالے سے کی جانیوالی منصوبہ بندیاں بھی رائیگاں ذیشان اسلام سے تھانہ آبپارہ کی حدود میں زیورات اور نقدی چھین لی گئی شازیہ ظہیر نے تھانہ آبپارہ کی حدود میں موٹر سائیکل سواروں نے سونے کی زنجیر اور کڑا چھین لیامحمد زبیر سے آبپارہ تھانے کی حدود میں مسلح افراد نے موبائل فون چھین لیا تھانہ آبپارہ کی حدود سے مسلح موٹر سائیکل سوار محمد ایاز سے موبائل فون چھین کر لے گئےجاوید اقبال نے آبپارہ مارکیٹ میں گاڑی کھڑی کی ، گاڑی میں بیٹی خاتون سے موٹر سائیکل سواروں نے موبائل فون چھین لیاتھانہ مارگلہ کی حدود میں ائیریونیورسٹی کے طالبعلم سے گن پوائنٹ پر موبائل فون چھین لیا گیاتھانہ کراچی کمپنی کی حدود میں محمد فیضان سے اسلحہ کی نوک پر موبائل فون چھین لیا گیاتھانہ شالیمارکی حدودمیں محمد سمیع اللہ سے موٹر سائیکل سواروں نے موبائل فون چھین لیاتھانہ رمنا کی حدود میں بیکری کے باہر کھڑے بہن بھائی سے موٹر سائیکل سواروں نے آئی فون چھین لیاتھانہ ترنول کی حدود میں دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار افراد نے دکان میں گھس کر نقدی اور سامان چوری کر لیانصر احمد سے تھانہ سنگجانی کی حدود میں کن پٹی پر پسٹل رکھ کر موبائل فون اور نقدی چھین لی گئی تھانہ سبزی منڈی کی حدود میں اسلامک یونیورسٹی کے طالبعلم سے لیپ ٹاپ، نقدی ، موبائل فون چھین لیا گیاعاصم جہانگیر سے تھانہ نون کی حدود میں موٹر سائیکل سواروں نے نقدی و دیگر دستاویزات چھین لئےتھانہ کھنہ کی حدود میں بائیکا چلانے والے سویل سے موٹر سائیکل اور موبائل فون چھین لیا گیا