اہم خبریں

پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کیخلاف کراچی میں درج مقدمہ ختم

کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی کے خلاف کراچی میں درج ایک اور مقدمہ ختم کر دیا گیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت نے اعظم سواتی کے خلاف درج مقدمہ سی کلاس کرنے کا چالان منظور کر لیا۔چالان کے متن کے مطابق اعظم سواتی کے خلاف درج مقدمے کی تفتیش کی گئی، ان کے خلاف اسلام آباد سائبر کرائم ونگ میں بھی یہی مقدمہ درج ہے۔عدالت نے کہا کہ ایک واقعے کی ایک سے زیادہ ایف آئی آرز درج نہیں ہو سکتیں، اعظم سواتی کے خلاف درج مقدمہ سی کلاس کیا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں