اہم خبریں

بھارتی جیلوں میں قید 25 پاکستانی رہا، وطن واپسی پر بڑی خبر سامنے آگئی

بھارتی جیلوں میں قید 25 پاکستانی رہا، وطن واپسی پر بڑی خبر سامنے آگئی

اسلام آباد (اے بی این نیوز) بھارتی جیلوں سے رہائی پانے والے 25 پاکستانی آج وطن واپس پہنچ گئے۔

نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے تصدیق کی ہے کہ 25 پاکستانی شہریوں کو آج واہگہ اٹاری بارڈر سے وطن واپس لایا گیا ہے۔ پاکستانی سفارتخانے کے اہلکار بھی سرحد پر موجود تھے۔

پاکستانی ہائی کمیشن کے مطابق پاکستانی سفارتخانے کے اہلکاروں نے وطن واپسی کے عمل میں سہولت فراہم کی اور حکومت پاکستان ہندوستانی جیلوں میں قید تمام پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔


مزید پڑھیں‌:پیوٹن نے امریکا کی کمزوری بھانپ لی؟ روس کے لیے بڑے موقع کا دعویٰ

متعلقہ خبریں