اہم خبریں

ضمنی انتخاب کے لیے ن لیگ کا بڑا فیصلہ، امیدوار کا نام فائنل

ضمنی انتخاب کے لیے ن لیگ کا بڑا فیصلہ، امیدوار کا نام فائنل

لاہور (اے بی این نیوز) این اے 168 کے ضمنی انتخاب کے لیے مسلم لیگ (ن) نے اپنے امیدوار کا فیصلہ کرلیا، پارٹی قیادت کی منظوری کے بعد ملک منیر اقبال چنڑ کو انتخابی میدان میں اتار دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے این اے 168 کے ضمنی انتخاب کے لیے ملک منیر اقبال چنڑ کو پارٹی ٹکٹ دینے کی منظوری دی، جس کے بعد انہیں باقاعدہ ٹکٹ جاری کردیا گیا۔

ملک منیر اقبال چنڑ سابق رکن قومی اسمبلی ملک اقبال چنڑ مرحوم کے صاحبزادے ہیں، جو کچھ عرصہ قبل انتقال کرگئے تھے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق ملک منیر اقبال چنڑ اب این اے 168 کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ہوں گے، جبکہ پارٹی کی جانب سے ان کی انتخابی مہم بھی شروع کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخاب کے لیے امیدوار فائنل ہونے کے بعد حلقے میں مسلم لیگ (ن) کی سیاسی سرگرمیوں میں مزید تیزی آنے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں‌:لارڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ کا پلڑا بھاری، پاکستان کو جیت کے لیے بڑا ہدف درکار

متعلقہ خبریں