اہم خبریں

پمز سانحہ، بچے کی جان بچانے والی نرس کے لیے وزیراعظم کا بڑا اعلان

پمز سانحہ، بچے کی جان بچانے والی نرس کے لیے وزیراعظم کا بڑا اعلان

اسلام آباد (اے بی این نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے پمز واقعے میں بچے کی جان بچانے والی نرس رضیہ نورین کو ستارہ خدمت دینے کی منظوری دے دی۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے جان کی پرواہ کیے بغیر ایک بچے کو بچانے والی نرس رضیہ نورین کے لیے ایک کروڑ روپے انعام کی منظوری بھی دی۔

اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کامل ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے پر نرس رضیہ نورین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ذمہ داری اور بہادری کا بہترین ثبوت دیا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ نرس رضیہ نورین پر مجھ سمیت پوری قوم کو فخر ہے کہ انہوں نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر ایک بچے کی جان بچائی۔ ایسے فرض شناس لوگوں کی جتنی تعریف کی جائے کافی نہیں۔
مزید پڑھیں‌:ٹیم سے ڈراپ کیے جانے پر سوریا کمار نے خاموشی توڑ دی، شائقین کے لیے بڑی خبر

متعلقہ خبریں