اہم خبریں

بڑی خبر، بلاول بھٹو کی منگنی اور شادی سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آگئیں

بڑی خبر، بلاول بھٹو کی منگنی اور شادی سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آگئیں

کراچی (اے بی این نیوز) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی منگنی اور رواں سال کے آخر میں ان کی شادی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی تردید کر دی۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ بلاول بھٹو کی منگنی یورپ کے چھوٹے لیکن معروف ملک لیختنسٹائن کے دارالحکومت ودوز سے تعلق رکھنے والی کسی اہم شخصیت یا آسٹریا کے شاہی خاندان سے وابستہ کسی خاتون سے طے ہو گئی ہے۔


خبر میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ صدر آصف علی زرداری اپنے اہل خانہ کے ہمراہ تاریخ اور دیگر معاملات طے کرنے یورپ پہنچ گئے ہیں۔


تاہم پیپلز پارٹی کے ترجمان نے ان تمام خبروں اور افواہوں کو مکمل طور پر بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔

میئر کراچی اور بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر ایک بیان میں ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی منگنی یا شادی سے متعلق گردش کرنے والی خبریں سراسر جھوٹی اور بے بنیاد ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری ماضی میں بھی اپنی ذاتی زندگی اور شادی سے متعلق صحافیوں کے سوالات کے دلچسپ اور کھلے انداز میں جواب دیتے رہے ہیں۔

2024 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران جب ایک صحافی نے ان سے ان کی شادی کے ارادوں کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ یقیناً میرا شادی کرنے کا منصوبہ ہے لیکن انہوں نے اس کے لیے حتمی تاریخ نہیں بتائی۔


اس سے قبل 2016 میں گفتگو کے دوران بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ جو بھی میرا جیون ساتھی بنے گا اسے سب سے پہلے میری بہنوں کا دل جیتنا ہو گا اور انہیں اعتماد میں لینا ہو گا، میری بہنوں کا دل جیتنا کسی بھی لڑکی کے لیے بہت مشکل کام ہوتا ہے۔

فی الحال پیپلز پارٹی نے وضاحت کی ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو کی شادی سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں اور عوام اور میڈیا غیر تصدیق شدہ خبروں پر توجہ نہ دیں۔
مزید پڑھیں‌:پمز میں اہم تبدیلی، نئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

متعلقہ خبریں