اہم خبریں

سنہری موقع، سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی

سنہری موقع، سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی

کراچی (اے بی این نیوز) پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 15 ہزار 100 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 67 ہزار 936 روپے پر آگیا۔

دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 12 ہزار 946 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 1 ہزار 179 روپے ہوگئی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 397 روپے کم ہوکر 7 ہزار 112 روپے پر آگئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔ فی اونس سونا ایک ہی دن میں 151 ڈالر سستا ہوکر 4 ہزار 454 ڈالر پر آگیا۔
مزید پڑھیں‌:ملک کے بیشتر علاقوں میں آندھی اور بارش کا امکان، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

متعلقہ خبریں