مظفرآباد (اے بی این نیوز) آزاد کشمیر میں 86 روز سے جاری انٹرنیٹ کی بندش کے بعد مختلف علاقوں میں سروس کی جزوی بحالی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مظفرآباد، میرپور ڈویژن، باغ اور دھیرکوٹ میں انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ مذکورہ علاقوں میں سروس آج رات 12 بجے کے بعد بحال کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ سروس کی بحالی مرحلہ وار کیے جانے کا امکان ہے، جس کے تحت مختلف علاقوں میں صورتحال کا جائزہ لے کر سروس بحال کی جائے گی۔
آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ کی بندش کو 86 روز مکمل ہوگئے ہیں، جس کے باعث شہریوں، طلبہ، کاروباری افراد اور دیگر شعبوں سے وابستہ لوگوں کو مشکلات کا سامنا رہا۔
ذرائع کے مطابق ابتدائی مرحلے میں مظفرآباد، میرپور ڈویژن، باغ اور دھیرکوٹ میں انٹرنیٹ سروس بحال کی جائے گی، جبکہ دیگر علاقوں کے حوالے سے فیصلہ بعد میں متوقع ہے۔
تاہم انٹرنیٹ سروس کی بحالی کے حوالے سے حتمی باضابطہ اعلان یا نوٹیفکیشن تاحال سامنے نہیں آیا۔
مزید پڑھیں:بڑی خبر، بلاول بھٹو کی منگنی اور شادی سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آگئیں















