اتوار30اگست ،آج کے دن آپ کے ستارے آپ کی زندگی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ۔ آپ کے کیرئیر ، ملازمت، محبت، صحت، پیسے، کیریئر سے متعلق اپنے گہرے سلگتے سوالات کے جوابات تلاش کریں۔
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ جس بھی پریشانی میں مبتلا ہیں، انشاءاللہ دو تین یوم میں اس سے نکلنے میں کامیاب ہو جائیں گے اور جس شخص کی وجہ سے ٹینشن زیادہ تھی، وہ اب خودبخود ہٹ جائے گا۔ اس وقت مال خانہ بھی کھل رہا ہے جس کی وجہ سے بحکم اللہ رزق میں اضافہ ہوگا اور نئے نئے سلسلے بن جانے کی امید بھی ہے۔جو لوگ برسوں سے ایک جگہ بلاک ہو کر رہ گئے تھے، اب تبدیلی حاصل کر سکیں گے۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
وارثتی امور میں بات بننے کے بجائے بگڑنے کا اندیشہ ہے ۔ یہ معاملہ ابھی آپ کے ہاتھ میں نہیں آئے گا، صبر و تحمل سے چلنا ہوگا اور جس طرح سے بھی ہو سکے ،آپ غصے کے بجائے اگر حکمت ِعملی سے کام لیں تو صورتِ حال مختلف ہو سکتی ہے۔ اس وقت کاروباری حضرات بھی پریشان ہیں اور گھر میں کسی فرد کو لے کر فکر سر پر سوار ہے۔ آپ کو چند دنوں تک نہایت ہوشیاری اور روحانی طریقے سے چلنا ہے۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
ان دنوں مالی طور پر شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ آپ جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں، اپنی پوری گرفت رکھیں اور کسی کے اوپر ہرگز اعتبار نہ کریں تو بہتر ہے۔ ویسے ہی اپنے شدید مخالفت کررہے ہیں اور آنے والے دنوں میں کچھ اہم رشتے آپ کے ہاتھوں سے جانے کابھی امکان ہے اور طے شدہ نیا رشتہ بھی ٹوٹنے کے قریب ہے۔ اس لئے اب غصے کے بجائے اپنی عقل سے کام لینا ہوگا۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ پچھلے دنوں سے پھر اپنے لئے خود ہی مشکلات کھڑی کرنے کے چکروں میں ہیں، اپنے دل کو کنٹرول میں نہیں رکھ رہے۔ عمر اور وقت کا کوئی لحاظ نہیں ہو رہا، اس وقت اگر آپ نے اپنے معاملات ٹھیک نہیں کئے تو حالات اس قدر خراب ہوں گے کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے۔ جو لوگ کسی نئی سمت سفر کرنے کا سوچ رہے ہیں وہ ابھی جلد بازی نہ کریں، آگے کچھ دکھائی نہیں دے رہا۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
نوکری کو خطرہ ہے اور فی الحال فوری کوئی اسباب بھی دکھائی نہیں دے رہے۔ آپ کو اب دعا کی طرف توجہ دینی ہے، اللہ کو پکاریں گے تو وہ کوئی اسباب پیدا فرما دیں گے۔ اس کے لئے نیت کا صاف ہونا بھی ضروری ہے ،جائز رزق پر توجہ دیں ،اگر ناجائز کا ذرا سا بھی پہلو سامنے آیا تو پھر آپ کو آنے والے دنوں میں سخت تنگ دستی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
جن لوگوں نے ماضی میں جو غلطیاں کی تھیں، اب جس قدر ممکن ہو سکے ،ان کی اصلاح کرلیں اور توبہ کرکے اپنے تمام معاملات سیدھے کرلیں کیونکہ ستاروں کی جو پوزیشن اب بننے کے لئے جارہی ہے۔ اس سے وہی لوگ فائدہ اٹھا سکتے ہیں جن کے معاملات ٹھیک ہیں، ان دنوں اگر ایسا ہو گیا تو برسوں کے بعد زندگی میں خوشگوار تبدیلیوں کاعمل دیکھ سکیں گے ۔ایسا موقع ہاتھ سے جانے نہ دیں۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
اللہ سے خیر کی دعا کریں، اتنی جلدی مایوس نہ ہوں۔ اس وقت آپ کو صرف توکل اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ اسباب وہ خود پیدا فرما دے گا اور انشاءاللہ آنے والے دن بہترین ثابت ہوں گے، برسوں تکلیف اور مشکلات میں گزارے ہیں، اب اللہ پاک کی مہربانی سے ان کا ازالہ ہوگا اور زندگی ایک نئے انداز سے شروع ہو سکے گی مگر تب جب نماز سے مدد لیں گے اور صرف اللہ کو ہی مدد کیلئے پکاریں گے۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
اس وقت آپ اپنے معاملات کو لے کر جس قدر پریشان ہیں ، اس میں ایسی کوئی بات تو دکھائی نہیں دے رہی۔ آپ کو چاہیے کہ اب ان باتوں سے باہر نکلیں اور اپنے روزگار کی طرف آ جائیں اس میں آپ کے لئے انشاءاللہ بہت کچھ ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کو سیدھے راستے پر ڈال کر روزگار کے بعد زندگی گزارنے کے شاندار اسباب پیدا فرما دے گا۔ خواہشمند افراد کے رشتے کی بات بھی طے ہو سکے گی، انشاءاللہ
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
ان دنوں زحل زائچے میں آیا ہوا ہے جو بلاوجہ کی پریشانیاں دینے کا سلسلہ پیدا کئے ہوئے ہے۔ صرف وہ لوگ ہی بچ پائیں گے جو سیدھے راستے پر ہیں اور آپ کا راستہ تو ویسے ہی موبائل سے ہوکر دل تک جاتا ہے جو سب سے خطرناک ہے۔ خدا کے لئے اپنی زندگی کے حوالے سے سنجیدہ ہو جائیں، ورنہ پچھتاوا بن جائے گا۔ یہ ہفتہ جو آفر اور مواقع دے رہا ہے ،اس کو اپنے ہاتھوں سے ہرگز نہ جانیں دیں۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ اپنے جن معاملات کو لے کر پریشان ہیں، ان شاءاللہ اس ہفتے ان سے نکلنے میں بحکم اللہ کامیاب ہوں گے اور دوبارہ زندگی کی ڈگر پر چلنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ جو لوگ برسوں سے مالی حوالے سے پریشان تھے، اب ان کے نئے اور شاندار سلسلے بن جانے کی بڑی امیدہے اور اس مقام سے پیسہ آئے گا جہاں پر کبھی آپ نے امید بھی نہیں لگائی تھی اور یہ سلسلہ ابھی کافی دیر تک چلے گا۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
اللہ کے فضل و کرم سے آپ کو یہ ہفتہ ہر معاملے میں بہتری دے گا۔ پچھلے کافی دنوں سے جن مشکلات کا شکار تھے ،اس میں سے نکلنے میں بحکم اللہ مدد دے گا اور غیب سے ایسی ایسی مدد آئے گی کہ عقل حیران رہ جائے گی، صرف اپنے لئے صاف دل سے دعا کرنی ہے اور کوشش کریں کہ ہر وقت باوضو رہا جا سکے ، کسی بھی قسم کے لالچ میں نہ آئیں جو نصیب میں ہے، وہ آپ سے کوئی نہیں چھین سکتا۔
برج حوت، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپ کو جس بھی معاملے میں مشکل پیش آ رہی تھی، وہ معاملہ تو آج کل میں ہی حل ہو جائے گا اور جس مقصد کے لئے بھی رقم کی ضرورت ہوگی، وہ انشاءاللہ کسی قت بھی آپ کے ہاتھوں میں آجائے گی۔ اس وقت اندرون خانہ اپنوں کی طرف سے مخالف کا سلسلہ جاری ہے اور اندیشہ ہے کہ ان سے کسی بات پر سخت جھگڑا نہ ہوجائے۔ آپ محتاط رہیں اور اپنے معاملات صرف اللہ پر چھوڑ دیں۔
مزید پڑھیں: آج بروز اتوار 30 اگست موسم کی تازہ ترین صورتحال














