اہم خبریں

وزیراعلیٰ پنجاب کے بیان سے حیرت ہوئی، یہ اتنی بڑی بات نہیں جس سے تعلقات متاثر ہوں ، فواد چوہدری

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ باجوہ کا نام نہ لینے سے متعلق عمران خان سے کوئی بات نہیں ہوئی، پرویز الہٰی کے بیان سے حیرت ہوئی لیکن یہ اتنی بڑی بات نہیں کہ جس سے تعلقات متاثر ہوں۔ پیر کو پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ (ق) لیگ ایک الگ سیاسی جماعت ہے، اُن کی رائے مختلف ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پرویز الہٰی نے باجوہ کا نام نہ لینے سے متعلق عمران خان سے کوئی بات نہیں کی، وہ تمام میٹنگز میں موجود تھے۔ واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو بتایا کہ لیفٹننٹ جنرل (ر) فیض حمید ڈنڈی نہ مارتے تو عمران خان کسی کو جیلوں میں بھی بند نہ کرواتے،جنرل فیض حمید نے چیئرمین نیب کو کہا پرویز الہٰی اور مونس الہٰی کو اندر کردیں، ہم نے جنرل باجوہ سے شکایت کی تو انہوں نے جنرل فیض کی اچھی ٹھکائی کی۔وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ نے مزید کہا کہ اسمبلی توڑنے کی سمری پر دستخط کرکے عمران خان کو دے چکا ہوں مگر اسمبلیاں توڑنا ملک اور معیشت کے لیے نقصان دہ ہوگا۔

متعلقہ خبریں