کمشنر لاہورمحمد علی رندھاوا کو وفاق میں خدمات کیلئے طلب کرلیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی حکومت نے محمد علی رندھاوا کو اسلام آباد کا نیا کمشنر یا چیئرمین کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزارت داخلہ نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو ایک خط لکھا جس میں محمد علی رندھاوا، کمشنر لاہور کی وزارت داخلہ میں خدمات طلب کرنے کا کہا گیا ہے

کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی بطور چیئرمین سی ڈی اے یا چیف کمشنر آفس میں  تعیناتی کے حوالے سے مراسلہ ارسال کردیا ۔وزارت داخلہ محمد علی رندھاوا کی خدمات سے استفادہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ محمد علی رندھاوا (PAS/BS-20) لاہور کے موجودہ کمشنر، حکومت پنجاب کے ماتحت اپنے فرائض سرانجام د ے رہے ہیں۔

پاکستان میں یکم مئی سے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا امکان

لیٹر میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مذکورہ بالا افسر کو کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی یا چیف کمشنر آفس، آئی سی ٹی، اسلام آباد کو تفویض کرنے کے لیے وزارت داخلہ کو تفویض کرے تاکہ کام کو ہموار کیا جا سکے۔کیبنٹ ڈویژن بعد میں ان کی بطور چیئرمین سی ڈی اے تقرری کے احکامات جاری کرے گی۔ رندھاوا دونوںجگہوں پر کیپٹن (ر) انوار الحق کی جگہ لیں گے۔