پی ٹی آئی نے آئین کے تحفظ کیلئے 6 سیاسی پارٹیوں پر مشتمل اتحاد بنالیا، رؤف حسن

اسلام آباد ( اے بی این نیوز     ) پی ٹی آئی کے ترجمان رؤف حسن نے کہا ہے کہ نوازشریف کے باہر جانے میں جنرل باجوہ کا 100فیصد کردار تھا،پی ٹی آئی کی حکومت گرانے میں بھی جنرل باجوہ کا کردار تھا،نوازشریف میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں باہر گئے تھے،نوازشریف کو باہر بجھوانے کیلئے جعلی میڈیکل رپورٹ تیار کرائی گئی، وہ اے بی این نیوز کے پروگرام سوال سے آگے میں گفتگو کر رہے تھے،انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو نکالنے میں پی ڈی ایم اور اسٹیبلشمنٹ کا متفقہ کردار تھا،پی ڈی ایم کے رہنماؤں نے انٹرویو میں کئی بار بانی پی ٹی کی حکومت گرانے کا ذکر کیا،
آئین کے تحفظ کیلئے ہم نے6 سیاسی پارٹیوں پر مشتمل اتحاد بنایا،بانی پی ٹی آئی پر ڈیل کرنے کیلئے شدید پریشر ڈالا جارہا ہے، ادھر دوسری جانب دانیال عزیز نے کہا کہ الیکشن کمیشن ایک بارپھرشفاف الیکشن کرانے میں ناکام ہوگیا،الیکشن کےدوران لگائےگئے افسران اورعملہ تبدیل کردیاگیا،جن لوگوں کو الیکشن کیلئے ٹریننگ دی گئی اس میں صرف 6بندوں نے ڈیوٹی کی،
مزید پڑھیں :مجھ سے ڈیل کی نہ کسی نے کوئی بات نہ ہی کوئی پیغام آیا ،بانی پی ٹی آئی

الیکشن میں بدترین دھاندلی کی گئی،،الیکشن کمیشن اس معاملے پرخاموش ہے،کچھ امیدواروں کو زبردستی الیکشن سے دستبردار کرایاگیا،الیکشن میں عوام کےمینڈیٹ کوچوری کیاگیا،ضمنی الیکشن میں بھی انجینئرنگ کی گئی کوئی پوچھنےوالانہیں،حیرا ن ہوں کہ لوگوں کو جھوٹ بولنے پر شرم کیوں نہیں آتی،لوگوں کوالیکشن کےروزمس گائیڈکیاگیا،ٹرن آؤٹ کم کرنےکیلئےپولنگ کےعمل کوسستی روی کاشکارکیاگیا،میرےبیٹےکاکیاقصورتھااس پرجھوٹی ایف آئی آردرج کرائی گئی؟،میری اہلیہ اوربیٹےکاکیاقصورتھا،میرے حلقے میں پریزائیڈنگ روتی ہوئی پولنگ سٹیشن سے باہر گئی،ارشدشریف کےساتھ بہت براکیا گیاوہ میرے اچھےدوست تھے،پولیس کے ذریعے لوگوں کو دھمکایا جارہا ہے،لوگوں کو علاقے چھوڑنے پر مجبور کیا جارہا ہے،عوام مہنگائی سے تنگ ہیں لوگ بچوں سمیت خودکشیوں پرمجبورہیں،
مہنگائی ہوتی نہیں بلکہ جان بوجھ کرکی جاتی ہے،مہنگائی کی شرح مزید بڑھ رہی ہے ،مریم نوازنے پرانی سیاست کی روایت کو برقراررکھا،یہ لوگ مہنگائی کوختم ہی نہیں کرناچاہتےعوام کےمسائل سےکوئی سروکارنہیں،پڑھےلکھےلوگ بےروزگاری ہیں نوکریوں سےمحروم ہیں،نگران حکومت کے دوران ہی موجودہ حکومت کا تعین کیا گیا،عوام کا مینڈیٹ کھونےکےبعد یہ لوگ شش وپنج کاشکارہیں۔

مزید پڑھیں :لاپتہ افراد معاملہ، حکومت کا بڑا بیان سامنے آگیا