شیر افضل مروت ہی چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ہوں گے،معاملہ طے پاگیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی)جو ایک اہم پارلیمانی نگران ادارہ ہے کی چیئرمین شپ کیلئے نامزدگی کا معاملہ بالآخر طے پا گیا، شیر افضل مروت منتخب امیدوار کے طور پر سامنے آئے۔اس بات کا اعلان پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے منگل کو کیا۔
مزید پڑھیں: پنجاب پولیس نے دہشتگردوں کا بڑا حملہ ناکام بنادیا،7پولیس اہلکار زخمی
یہ فیصلہ پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کے دوران مروت کے انتخاب کی تصدیق کرتے ہوئے کیا۔یہ اعلان پارٹی کے اندر قیاس آرائیوں اور بحث کے ایک دور کے بعد سامنے آیا ۔

افضل مروت نے عوامی بیانات دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پی ٹی آئی کے سابق چیئرمین کے منتخب کردہ امیدوار ہیں اور میڈیا کی قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں۔ عمران خان نے اپریل کے اوائل میں افضل مروت کو فوکل پرسنز کی ٹیم سے ہٹا دیا تھا تاہمگزشتہ ہفتے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے افضل مروت کی تقرری کی وکالت کی۔