پنجاب پولیس نے دہشتگردوں کا بڑا حملہ ناکام بنادیا،7پولیس اہلکار زخمی

ملتان (نیوز ڈیسک )ڈی جی خان میں پولیس نے چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔
مزیدپڑھیں :لاہور پہلی بار جیپ ریلی کی میزبانی کیلئے تیار،ریلی کا ٹریک پینتیس کلومیٹر پر محیط ہوگا
پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے رات گئے ڈیرہ غازی خان میں جھنگی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جسے پولیس نے ناکام بنا دیا۔

ریجنل پولیس آفیسر سجاد حسن نے بتایا کہ چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں 7 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

آر پی او کے مطابق تونسہ کے علاقے میں جھنگی چیک پوسٹ خیبرپختونخوا پنجاب کی سرحد پر واقع ہے، حملہ آور چیک پوسٹ پر قبضہ کرنا چاہتے تھے۔