بیرسٹر علی ظفر سینیٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی رہنما نامزد

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )بیرسٹر علی ظفر سینیٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی رہنما نامزد کر دیا گیا،چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی نے چیئرمین سینیٹ کو آگاہ کر دیا ،
بیرسٹر علی ظفر کے بطور پارلیمانی رہنما تقرری کے نوٹیفکیشن کے اجرا کی سفارش کی گئی ہے۔ ادھر دوسری جانب ترجمان پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ لیبرز کے حوالے سے جب ہماری حکومت تھی تو بانی چیئرمین

مزید پڑھیں :آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا۔جانئے

نے کام کیا تھا،کل سپریم کورٹ میں ایک تماشا لگایا تھا،وزیراعظم کو کہا گیا کہ وہ اس معاملے کے اوپر ایک کمیشن بنائے،کمیشن تو بنایا گیا لیکن جن صاحب کو ہیڈ بنایا گیا تو اس نے کوئی کام نہیں کیا،اسلام آباد ہائی کورٹ نے لیٹر کےحوالے سے پہلے ہی جواب جمع کرا دیا تھا،اب لاہور ہائی کورٹ نے بھی جواب جمع کرا دیا،لاہور ہائی کورٹ، اسلام آباد ، بلوجستان اور پشاور ہائی کورٹ کا جواب ایک جیسا ہی تھا،
سپریم کورٹ میں بینچ میں موجود دیگر ججز کے علاوہ چیف جسٹس کا بیان واحد ایسا تھا جو ان سب سے الگ تھا۔

مزید پڑھیں :نان فائلرز کے سم کارڈ بلاک کرنے کا حکم دیدیا گیا