مجھ سے ڈیل کی نہ کسی نے کوئی بات نہ ہی کوئی پیغام آیا ،بانی پی ٹی آئی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ جمہوریت قانون کی بالادستی اور فری اینڈ فیئر الیکشن پر کھڑی ہوتی ہے ،ملک میں جنگل کا قانون ہے ، پنجاب کے ضمنی الیکشن میں پولیس نے مداخلت کی،پنجاب کا ضمنی الیکشن پولیس نے لڑا ہے ،خیبر پختونخواہ میں بھی الیکشن ہوئے پولیس نے کہیں کوئی ایف ائی ار نہیں کاٹی اور نہ ہی دھاندلی ہوئی ،ملک میں کوئی جمہوریت نہیں یہ آٹھ فروری سے ڈرے ہوئے تھے ،اکتوبر سے فروری تک انتخابات صرف پی ٹی ائی کو کرش کرنے کے لیے ملتوی کیے گئے ،سپریم کورٹ میں بھی ہماری پٹیشن اس لیے نہیں سنی گئی کہ وہ بھی پی ٹی ائی کے کرش ہونے کا انتظار کر

مزید پڑھیں :صدر مملکت سے ایئر ایشیا ایوی ایشن گروپ کے وفد کی ملاقات
رہے تھے ،پی ٹی ائی کا نام و نشان ختم کرنے کے لیے ہر حربہ استعمال کیا گیا،اڈیالہ جیل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ ملک میں اخلاقیات کو ختم کر کے اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کر دیا گیا ،
پنجاب کا الیکشن پہلے سے پلان تھا اور ضمنی انتخابات میں پہلے ہی ڈبے بھرے ہوئے تھے ،ملک میں ادارے آئینی طور پر نہیں چل رہے ،بیرون ملک مقیم پاکستانی سرمایہ کاری کریں تو ائی ایم ایف کی ضرورت نہیں پڑے گی ،بیرون ملک مقیم پاکستانی یہاں پیسہ اس لیے نہیں لگاتا کہ اس کو کوئی تحفظ نہیں ،مستحکم حکومت کے لیے جمہوریت ضروری ہے جو صرف شفاف انتخابات کے ذریعے ممکن ہے ،

مزید پڑھیں :اینگرو کارپوریشن کے صدر احسن ظفرکی وفاقی وزیر راناتنویر حسین سے ملاقات

ملک کا موجودہ سیٹ اپ پاکستان کے فیوچر کو نقصان پہنچا رہا ہے۔مجھ سے ڈیل کی نہ کسی نے کوئی بات کی نہ کوئی پیغام آیا ،سوال یہ ہے کہ وہ مجھ سے کس بات پر ڈیل کریں گے اٹھ فروری کو جب پبلک ایک طرف کھڑی ہو گئی تو وہ وقت تھا بات کرنے کا ملک کی عوام ایک طرف کھڑی ہو جائے تو کیا اس سے کوئی جیت سکتا ہے عدلیہ سے لوگوں کا اعتماد اٹھتا جا رہا ہے۔میری بیوی کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں اسے سزا دلوا کر ایک کمرے میں بند کر دیا گیا ہے میری تینوں بہنوں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے مریم نواز اور بے نظیر سیاست میں تھی میری اہلیہ کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں
ہمارے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات اچھے تھے اسی لیے ہمارے دور میں او ائی سی فارن منسٹر کانفرنس ہوئی۔

مزید پڑھیں :لاپتہ افراد معاملہ، حکومت کا بڑا بیان سامنے آگیا