سندھ سے سینیٹرز بلامقابلہ منتخب ہونے کا امکان

کراچی ( اے بی این نیوز    )پی ٹی آئی بائیکاٹ کی وجہ سے سندھ سے سینیٹرز بلامقابلہ منتخب ہونے کا امکان ہے،سینیٹ کی10نشستوں پر پی پی امیدوار بلامقابلہ جیت سکتے ہیں ،پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار سینیٹ الیکشن سےدستبردار،7آزاد امیدوار جنرل ،ٹیکنوکریٹ،خواتین ،. اقلیتی نشست پر مدمقابل تھے،سندھ سےسینیٹ نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہونگے،

مزید پڑھیں :وفاقی وزارتوں اورڈویژنز کی حساس معلومات چرانے کیلئے ہیکرز سرگرم

ٹیکنوکریٹ کی دو نشستوں پر پیپلز پارٹی کےسرمد علی ،بیرسٹر ضمیر گھمرو سینیٹر منتخب ہوں گے،پیپلز پارٹی کی روبینہ قائم خانی قرة العین مری بلامقابلہ ایوان بالا کی رکن منتخب ہونگے،اقلیتی نشست پر پیپلز پارٹی کےپونجو بھیل ایڈووکیٹ سینیٹ رکن منتخب ہونگے،سندھ سےسینیٹ کی7جنرل نشستوں پر بھی امیدوار بلامقابلہ منتخب ہونگے،پیپلزپارٹی بھی جنرل نشست

مزید پڑھیں :خیبر پختونخوا،بارشوں سے تباہی ،مختلف حادثات میں10 افراد جاں بحق

پر ایک امیدوار کو ریٹائر کرائےگی،پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار کل سینیٹ الیکشن سےریٹائرمنٹ کی درخواست دینگے۔ایم کیو ایم کا ایک ،فیصل واوڈا بطور آزاد امیدوار کامیاب ہوسکتے ہیں ،سندھ میں 7جنرل ،2ٹیکنو کریٹ،2خواتین ،ایک اقلیتی نشست پر الیکشن ہوگا،سندھ کی سینیٹ نشستوں کے انتخابات 2اپریل کو ہوں گے۔

مزید پڑھیں :ایسٹر، پنجاب حکومت کا مسیحی برادری کیلئے چھٹیوں کا اعلان
ادھر مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ سندھ میں سینیٹ الیکشن کا بائیکاٹ صرف بیان تک محدود ہے ،پی ٹی آئی نے بائیکاٹ کرنا ہے تو کاغذات نامزدگی واپس لے،کاغذات واپس نہ لینے تک ان کے امیدوار میدان میں رہیں گے۔