بشری بی بی کیس، کل فیصلہ، عمران خان اور انکی اہلیہ کے خلاف نئی انکوائری

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )بشری بی بی کو سب جیل بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے گا یا نہیں ؟اسلام آباد ہائیکورٹ کل محفوظ فیصلہ سنائے گی ،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے گزشتہ ہفتے فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا بشری بی بی نے بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست دائر کر رکھی ہے عدالت کے سامنے جیل حکام نے جیل میں گنجائش نا ہونے اور سیکورٹی ایشو کی وجہ سے منتقل نا کرنے کی

مزید پڑھیں :قانون اور انصاف کے نام پر ملک کے ساتھ مذاق کیا جارہا ہے،مولانا فضل الرحمان

موقف اختیار تھا،ادھر دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ ، توشہ خانہ نیب تحقیقات کے سلسلے میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف نیب کی نئی انکوائری ،بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی نیب نئی انکوائری میں طلبی نوٹسز کے خلاف درخواستیں کل سماعت کے لیے مقرر ،دونوں درخواستوں پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کردیے گئے ،چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری کل سماعت کرینگے ،
درخواستوں میں استدعا کی گئی کہ پٹیشنز کے فیصلے تک نیب انکوائری میں طلبی کے نوٹسز معطل کیے جائیں ۔

مزید پڑھیں :پنجاب میں 23 لاکھ میٹرک ٹن گندم کا اسٹاک موجود ہے،وزیرخوراک