خیبر پختونخوا،بارشوں سے تباہی ،مختلف حادثات میں10 افراد جاں بحق

پشاور( نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا میں بارشوں نے تباہی مچادی، چھتیں گرنے اور دیگر حادثات میں 10 افراد جاں بحق جبکہ 12 افراد زخمی ہوئے، پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ پی ڈی ایم اے نے بارش اور ژالہ باری کے باعث صوبے میں جانی ومالی
مزید پڑھیں:اسلام آباد سے کوئٹہ جانے والے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا، تمام مسافر محفوظ

نقصانات کی رپورٹ جاری کردی، رپورٹ کے مطابق گزشتہ دو روز میں خیبر پختونخوا میں بارشوں نے تباہی مچادی چھتیں گرنے اور دیگر حادثات میں بچوں اور اور خواتین سمیت10 افراد جاں بحق جبکہ 12افراد زخمی ہوئے۔ پی ڈی ایم کے مطابق جاں

بحق افراد میں 8 بچے اور 2 خواتین شامل ہیں اسی طرح زخمیوں میں 9 بچے ، 2 خواتین اور ایک مرد
شامل ہے رپورٹ کے مطابق 27 مکانات کو نقصان پہنچا جن میں 3 گھر مکمل تباہ جبکہ 24 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔