Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

وفاقی وزارتوں اورڈویژنز کی حساس معلومات چرانے کیلئے ہیکرز سرگرم

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )وفاقی وزارتوں اورڈویژنز کی حساس معلومات چرانے کیلئے ہیکرز سرگرم ،جعلی ای میلز کے ذریعے معلومات حاصل کرنےکی کوششیں ، کابینہ ڈویژن نے تمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کو مراسلہ بھجوا کر متنبہ کردیا،مراسلے کے مطابق جے ایس کوآرڈ کےنام سے جنم لینے والی جعلی ای-میلز زیر گردش ہیں، فیک ای-میلز کے ساتھ خطرناک پے لوڈز منسلک ہیں، یہ فیک

مزید پڑھیں :پاکستان میں آج اتوار 31 مارچ، 2024 سونے کے ریٹ

ای-میلز وزارتوں کے نیٹ ورک/سسٹم کی سیکیورٹی کو نقصان پہنچا سکتی ہیں، مراسلے میں وزارتوں، ڈویژنوں کو انجان، غیر انجان ای-میلز موصول ہونے پر محتاط رویہ اپنانے، اہم معلومات کی درخواست کرنے والی ای-میلز کی اسکروٹنی کرنے جبکہ موصول ای-میل کا ایڈریس اورڈومین کی پیشگی تصدیق کرنے کی تجویز دی گئی ہے،مراسلے میں انجان ای میل آئی ڈی سے موصول ہونے والی ای-میل کے ساتھ
مزید پڑھیں :پی ٹی آئی حقیقی آزادی مارچ مقدمات،وزیراعلیٰ خبیرپختونخواکے وارنٹ جاری

منسلک دستاویز نہ کھولنے کی بھی تجویز ،، حساس معلومات کے تحفظ اور سائبر حملے روکنے کیلئے وفاقی حکومت نے نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم تشکیل دے دی۔ این سرٹ ڈیجیٹل اثاثوں، حساس معلومات اور اہم بنیادی ڈھانچے کی حفاظت کرے گی۔

مزید پڑھیں :فیڈرل بورڈ نے انٹرمیڈیٹ ڈیٹ شیٹ 2024 کا اعلان کردیا، اندر کی تفصیلات