نادرا کا بغیر اضافی چارجز کے ارجنٹ شناختی کارڈ کی مدت میں کمی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ (سی این آئی سی) کے حصول کے لیے لمبی قطاروں میں کھڑے

ہوکر تھک جانے والے افراد کے لیے ایک اہم سہولت متعارف کرادی۔تفصیلات کے مطابق نادرا نے فوری درخواست پر بغیر کسی اضافی فیس کے شناختی کارڈز کی

ترسیل کی مدت میں کمی کر دی ہے۔اس سے قبل ارجنٹ شناختی کارڈ کی ترسیل کی مدت 23 دن تھی جسے کم کر کے اب 15 دن کر دیا گیا ہے۔نادرا کے آفیشل ایکس

اکاؤنٹ نے لوگوں کے لیے یہ خوشخبری سنائی ہے کہ وہ نادرا کے کسی بھی دفتر میں شناختی کارڈ حاصل کرنے کے لیے فوری درخواست جمع کرائیں اور اسے صرف 15 دن

میں پہنچا دیں۔اس سے قبل نادرا نے شناختی کارڈز کی مختلف کیٹیگریز کے لیے نئی فیسوں کا اعلان کیا تھا۔اس ماہ سے لاگو ہونے والی نئی فیس کے مطابق عام شناختی کارڈ کے لیے 750 روپے اور ارجنٹ شناختی کارڈ کے لیے 1500 روپے وصول کیے جا رہے ہیں۔