صدارتی انتخاب کیلئے پریذائیڈنگ افسران مقرر

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کیلئے پریذائیڈنگ افسران مقرر کردیئے،سینیٹ اور قومی اسمبلی میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ پریذائیڈنگ افسر مقرر،پنجاب اسمبلی کیلئے ممبر نثار درانی پریذائیڈنگ افسر مقررسندھ اسمبلی کیلئے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ پریذائیڈنگ افسر ہوں گے،

مزید پڑھیں :200 روپے کے انعامی بانڈکی قرعہ اندازی کب ،کہاں ہوگی؟جانئے

خیبرپختونخوا اسمبلی کیلئے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ پریذائیڈنگ افسر مقرر،بلوچستان اسمبلی کیلئے چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ پریذائیڈنگ افسر مقرر،پریذائیڈنگ افسران صدارتی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی وصول کریں گے،پریذائیڈنگ آفیسرز صدارتی الیکشن کیلئے متعلقہ اسمبلیوں میں پولنگ کے عمل کی نگرانی کریں گے۔

مزید پڑھیں :این اے 97 تاندلیانوالہ میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا نوٹیفکیشن جاری

ادھر دوسری جانب سپیکرقومی اسمبلی، وزیراعظم،صدرمملکت کے امیدواران کی انتخابی مہم کیلئے کمیٹی تشکیل، ذرائع کے مطابق اتحادی جماعتوں کی جانب سے انتخابی مہم کیلئے کمیٹی تشکیل دی گئی،کمیٹی میں خورشید شاہ،ایاز صادق،نوید قمر اور رانا تنویر حسین شامل،کمیٹی آج رات مسلم لیگ ق،آئی پی پی اور جے یو آئی ف کے قائدین سے ملاقات کرے گی،کمیٹی اپنے امیدواروں کے حق میں ووٹ مانگے گی،
کمیٹی دوسری جماعتوں سے ووٹ کیلئے کل حلف برداری کے بعد رابطہ کرے گی۔
مزید پڑھیں :مخصوص نشستیں،نیا پنڈوراباکس کھل گیا