Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

این اے 97 تاندلیانوالہ میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا نوٹیفکیشن جاری

فیصل آباد(نیوزڈیسک)فیصل آباد کے حلقہ این اے 97 تاندلیانوالہ میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے حلقہ این اے 97 تاندلیانوالہ میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا گیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق این اے 97 کے ریٹرننگ افسر نے تمام امیدواروں کو نوٹس جاری کردئیے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن میں میں کہا گیا کہ دوبارہ گنتی گورنمنٹ ٹیکنیکل ہائی اسکول پیپلز کالونی میں کل دن 11 بجے ہوگی۔

یادر ہے کہ آٹھ فروری کو ہونے والے عام اتنخابات میں حلقہ این اے 97 سے آزاد امیدوار سعد اللّٰہ بلوچ کامیاب ہوئے تھے، جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار علی گوہر بلوچ دوسرے نمبر پر رہے تھے۔

آزاد امیدوار محمد سعد اللہ 72 ہزار 614 ووٹ لے کر جیت گئے تھے جبکہ ن لیگ کے علی گوہر خان 70 ہزار 311 ووٹ حاصل کئے تھے۔

اس سے قبل این اے 154 میں دوبارہ گنتی میں ن لیگی امیدوار عبدالرحمن کانجو 7301 ووٹوں کی برتری سے کامیاب قرار پائے تھے جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار رانا فراز نون ہار گئے تھے۔

مزیدپڑھیں:مخصو ص نشستو ں پر دوسری جماعتوں نے ہمارا حصہ مانگ لیا، بیر سٹر علی ظفر

عبدالرحمن نے 127984ووٹ حاصل کیے جبکہ آزاد امیدوار رانا فراز نون نے 120683ووٹ حاصل کیے ۔یاد رہے کہ 8 فروری کو جنرل الیکشن میں عبدالرحمن کانجو چھ ہزار ووٹ سے ہارے تھے ۔

جس کے بعدالیکشن کمیشن نے این اے 97 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار علی گوہر بلوچ کی دوبارہ گنتی کی درخواست منظور کرتے ہوئے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا ۔

آر او نے تمام پرئیڈانگ افسروں کو آج صبح 10 بجے ٹیکنیکل سکول ڈی گراؤنڈ میں پہنچنے کی ہدایت جاری کر دی ۔