200 روپے کے انعامی بانڈکی قرعہ اندازی کب ،کہاں ہوگی؟جانئے

مظفرآباد(نیوزڈیسک)200 روپے والے انعامی بانڈ کی 97ویں قرعہ اندازی 15 مارچ 2024 بروز جمعہ کومظفرآباد میں ہوگی۔

پہلا انعام جیتنے والے کو 750,000 روپے کی بھاری رقم ملے گی جب کہ دوسرا انعام 250,000 روپے اور تیسرا انعام 1,250 روپے کا ہے۔

مزیدپڑھیں:ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، شہباز شریف وزیراعظم، ایاز صادق کو سپیکر نامزد کر دیا گیا

مزید برآں 200 روپے کے پرائز بانڈ کے لیے مستقبل کی قرعہ اندازی 17 جون 2024 کو راولپنڈی، 16 ستمبر 2024 کو پشاور اور 16 دسمبر 2024 کو سیالکوٹ میں ہو گی۔