پی ٹی آئی ایک بار پھر باغ جناح کراچی میں جلسے کی اجازت حاصل کرنے میں ناکام

کراچی(نیوز ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ایک بار پھر باغ جناح کراچی میں جلسے کی اجازت حاصل کرنے میں ناکام ہوگئی۔
مزید پڑھیں: راولپنڈی ، شادی کی تقریب میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، ملزم گرفتار
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) ایسٹ کراچی نے ایک بار پھر پی ٹی آئی کوجلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔واضح رہے کہ تحریک انصاف 5 مئی کو پاکستان آئین تحفظ موومنٹ کے تحت ریلی نکالنا چاہتی تھی۔

اب پارٹی نے ریلی کے لیے نئی تاریخ پر غور شروع کر دیا ہے۔پی ٹی آئی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات علی بلوچ کے مطابق پی ٹی آئی کو انصاف کے لیے عدالت پر اعتماد ہے اور اس معاملے پر 6 مئی کو سماعت ہے اور عدالتی فیصلے کی روشنی میں ریلی کی نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔