راولپنڈی ، شادی کی تقریب میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، ملزم گرفتار

راولپنڈی(نیوز ڈیسک )راولپنڈی میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ کا واقعہ تھانہ مندر کی حدود پاری فیروزوال میں پیش آیا۔
مزید پڑھیں: فرحت شہزادی کے بچوں کے نام پی سی ایل سے نکالنے کا تفصیلی فیصلہ
سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) آپریشنز کامران اصغر نے شادی کی تقریب میں فائرنگ کا نوٹس لے لیا، جس کے بعد پولیس نے فائرنگ کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا، جن میں دولہا بھی شامل ہے۔

پولیس کے مطابق شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت رضوان کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ٹھوس شواہد کی روشنی میں ملزمان پر فرد جرم عائد کرکے سزا دی جائے گی۔