Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

مخصوص نشستیں،نیا پنڈوراباکس کھل گیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )مخصوص نشستوں کے کیس میں نیا پنڈوراباکس کھل گیا، جنرل الیکشن نہیں لڑ رہے ،نہ ہی مخصوص نشستیں چاہئیں،سربراہ سنی اتحاد کونسل کا 26 فروری کو الیکشن کمیشن کو لکھا خط سامنے آگیا،چیف الیکشن کمشنر نے بیرسٹرعلی ظفر کو خط دکھا دیا،،چیف الیکشن کمشنر نے سنی اتحاد کونسل

مزید پڑھیں :پاکستان میں اصلاحات کیلئے نئی مخلوط حکومت کا مینڈیٹ مضبوط نہیں،موڈیز نے خطرے کی گھنٹی بجادی

کا خط بیرسٹر علی ظفر کے حوالے کردیا ،ریمارکس دیئے کہ سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہیں چاہئیں تو آپ کیوں مجبور کر رہے ہیں ؟بیرسٹر علی ظفر سنی اتحاد کونسل کا خط دیکھ کر حیران،کہا تحریک انصاف کو ایسے کسی خط کا نہیں بتایا گیا،حقیقت یہ ہے کہ آپی ٹی آئی کا نشان لیا گیا، سپریم کورٹ میں کہا تھا نشان نہیں دیں گے

مزید پڑھیں :سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے تیار ، کسی بھی وقت اعلان کرسکتا ہے،جوبائیڈن کا انکشاف

تو مخصوص نشست کا مسئلہ ہو گا، ممبر کمیشن نےکہا ہمیں تو معلوم نہیں تھا کہ آپ کس جماعت میں جا رہے ہیں ،اعظم نذیر تارڑ نے کہا ترجیحی فہرست ہی نہیں تو مخصوص نشستیں کیسے دی جاسکتی ہیں؟ جے یوآئی کی بھی سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں دینے کی مخالفت،الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا