اہم خبریں

پاکستان میں اصلاحات کیلئے نئی مخلوط حکومت کا مینڈیٹ مضبوط نہیں،موڈیز نے خطرے کی گھنٹی بجادی

نیویارک(نیوزڈیسک)عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی سیاسی و معاشی صورتحال پررپورٹ جاری کردی۔موڈیزکی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے 8 فروری کوہونیوالے متنازع الیکشن نے ملک میں سیاسی خطرا ت کی گھنٹی بجادی۔

نئی مخلوط حکومت کیلئے غیریقینی صورتحال پریشان کن رہے گی ،علاوہ ازیں اصلاحات کیلئے نئی مخلوط حکومت کا انتخابی مینڈیٹ زیادہ مضبوط نہیں۔ پاکستان کی آؤٹ لک مستحکم مگر طویل مدتی سی اے اے تھری ریٹنگ برقرار،پاکستان کو بیرونی مالی ضروریات کا سامنا ، زرمبادلہ ذخائر ناکافی ہیں

پاکستانی معیشت ڈانواں ڈول، بلند ترین مالی خطرات کا سامنا رہے گا۔ آئی ایم ایف سے نیا قرض پروگرام، دیگر ممالک اور اداروں سے قرض کا حصول مشکل ہوگا پاکستان کو زرمبادلہ ذخائر اور ریونیو میں بہتری لانا ہوگی، قرضوں پرڈیفالٹ کی صورت میں پاکستان کی ریٹنگ ڈاؤن گریڈ ہوسکتی ہے۔

متعلقہ خبریں