علیم خان کی کامیابی کا بھی نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

اسلام آباد(نیوزڈیسک) مرکزی رہنما استحکام پاکستان پارٹی علیم خان کی قومی اسمبلی کی نشست پر کامیابی کا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ایڈووکیٹ علی اعجاز بٹر کی جانب سے عبد العلیم خان کی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 117سے کامیابی کا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردی

دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ 9فروری کو جاری فارم 47 کو کالعدم قرار دیا جائے ، 15 فروری کو جاری کیا گیا علیم خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی معطل کیا جائے ۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ تمام امیدواروں کی موجودگی میں رزلٹ مرتب کرنے کا حکم جاری کیا جائے۔ عدالت الیکشن کمیشن اور ریٹرننگ افسر سے متعلقہ ریکارڈ بھی طلب کرے۔ الیکشن کمیشن ، آر او اور دیگر امیدواروں کو بھی فریق بنایا گیا ۔