قائد ایوان کے انتخاب سے قبل ہی شہباز شریف کو وزیراعظم کی سیکیورٹی مل گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو قائد ایوان کے انتخاب سے قبل ہی وزیراعظم کی سیکیورٹی فراہم کردی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:پاکستان کے نئے وزیراعظم کا انتخاب آج ہو گا

قومی اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس میں نئے قائد ایوان اور ملک کے نئے وزیراعظم کا انتخاب کیا جائے گا، جس کے لیے اراکین قومی اسمبلی کی پارلیمنٹ ہاؤس آمد جاری ہے۔شہباز شریف مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور اتحادی جماعتوں کے امیدوار ہیں جنہیں 200 امیدواروں کی حمایت حاصل ہے جبکہ ان کے مدمقابل

سنی اتحاد کونسل (ایس آئی سی) کے عمر ایوب خان ہیں جنہیں 91 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ قائد ایوان منتخب ہونے کے لیے 169 ارکان کی حمایت لازمی ہے۔سابق وزیراعظم شہباز شریف، عمر ایوب، اسد قیصر، خورشید شاہ، خواجہ آصف، نواز شریف، حمزہ شہباز اور دیگر ارکان قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے

پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے۔بتایا جاتا ہے کہ قائد ایوان کے انتخاب سے قبل ہی شہباز شریف کو وزیراعظم کی سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ شہباز شریف مکمل سیکیورٹی میں پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے جہاں انہوں نے اتحادی جماعتوں کے ارکان کے اعزاز میں ناشتے کا اہتمام کیا اور ان سے خطاب بھی کیا۔