ملتان،نوجوان کی بھابھی اور اس کی بہن کو قتل کرکے خودکشی

ملتان(نیوزڈیسک)گھریلو تنازعہ پر ملزم نے فائرنگ کرکے بھابھی اور اس کی بہن کو قتل کر کے خود کشی کرلی،واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں وقوعہ پر پہنچ گئیں اور ملزم کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے نشتر اسپتال منتقل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایاکہ چکی لوہاراں میں نوجوان نے طلاق کی رنجش پر بھابھی اور اس کی بہن کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔حکام نے بتایا کہ فائرنگ کے بعد فرار ہونے والے ملزم نے علی الصبح خود کو بھی گولی مار کر خود کشی کر لی۔