گوجرانوالہ (اے بی این نیوز) عوامی مقام پر رقص کی ویڈیو بنانے پر دو ٹک ٹاکرز کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق عید پر دو خواتین اور دو نوجوانوں کی ویڈیوز وائرل ہوئیں۔ چھچھر والی نہر کے کنارے رقص کرتے ہوئے ویڈیوز بنائی گئیں۔
پولیس ترجمان نے کہا کہ ویڈیو میں نظر آنے والے چار افراد کے خلاف پولیس میں شکایت درج کر لی گئی ہے اور دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے تاہم ایف آئی آر میں نامزد دو افراد تاحال مفرور ہیں۔
ترجمان کے مطابق کارروائی عوامی مقامات پر غیر اخلاقی حرکتیں کرنے پر کی گئی۔
مزید پڑھیں:ایران میں نئی قانون سازی، اہم تفصیلات سامنے آگئیں















