اہم خبریں

عوام کیلئے اہم خبر،وفاقی سالانہ بجٹ کی تاریخ کا اعلان

اسلام آباد (اے بی این نیوز) وفاقی بجٹ 2026-27 کے لیے سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس یکم جون کو ہو گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کریں گے، جس میں آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی جائے گی۔

ذرائع کی تفصیلات کے مطابق پی ایس ڈی پی کے تحت آئندہ مالی سال کے لیے 1126 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئندہ مالی سال کے لیے جی ڈی پی گروتھ کا ہدف بھی تجویز کیا جائے گا جسے 4 فیصد مختص کرنے کی تجویز ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزارتوں اور صوبوں کے نمائندے بھی شرکت کریں گے، اور اے پی سی سی کی تجاویز قومی اقتصادی کونسل میں پیش کی جائیں گی۔ 3 جون کو وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس متوقع ہے۔
مزید پڑھیں‌:شہری الرٹ، گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی جاری

متعلقہ خبریں