لاہور( اے بی این نیوز) پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) نے عوام کی جانب سے کرپٹ سرکاری افسران کی شکایات کے فوری اندراج کیلئے موبائل ایپ ’آسک پیرا‘ کا باضابطہ طور پر آغاز کردیا ہے۔
’آسک پیرا‘ عوام کے لیے ایک براہِ راست ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے جہاں وہ دورانِ نفاذ پیرا اہلکاروں کے خلاف اختیارات کے غلط استعمال کی شکایت درج کرائی جا سکتی ہے۔
حکام کے مطابق اس ایپ کا مقصد عوام کو ایک آسان اور مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے تاکہ وہ فیلڈ وزٹس کے دوران ’پیرا‘ سرکاری افسران کی جانب سے اختیارات کے غلط استعمال یا غیر پیشہ ورانہ رویّے کی شکایت براہِ راست درج کراسکیں۔

اعلامیے کے مطابق پنجاب بھر کے شہری اینڈرائیڈ پلے اسٹور سے آسک پیرا (ASK PERA) ایپ ڈاؤن لوڈ کرکے اپنی شکایات موبائل فون کے ذریعے فوری طور پر جمع کراسکتے ہیں، پنجاب کی تمام عوام الناس یہ ایپ اینڈرائیڈ پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کرسکتا ہے۔
’آسک پیرا ‘ایپ کا استعمال انتہائی آسان ہے اس کیلئےتمام سرکاری افسران کے کنڈکٹ سے متعلق شکایت اب براہِ راست درج کریں۔
نیچے دیئے گئے لنک سے ایپ ڈاؤن لوڈ کریں اور صرف چند سادہ مراحل پر عمل کرتے ہوئے اپنی شکایات کا اندراج کرائیں.
https://play.google.com/store/apps/details

حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام پنجاب کےعوامی فلاح اور ادارہ جاتی احتساب کے عزم کا عکاس ہے اس اقدام کا مقصد احتساب کے نظام کو مضبوط کرنا اور ہر شہری کے وقار کا تحفظ کرنا ہے۔
پیرا حکام کے مطابق موصول ہونے والی شکایات کافوری جائزہ لیا جائے گا تاکہ عوامی اعتماد مزید مستحکم ومضبوط ہوسکے۔
مزید پڑھیں:شفیع جان کا دوٹوک اعلان،باغیوں کیلئے سخت پیغام















