پشاور(اے بی این نیوز) خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شفیع جان نے کہا ہے کہ فارورڈ بلاک بنے گا تو لوگ آگے آئیں گے، اگر کسی نے ایسا قدم اٹھایا تو کے پی کی زمین تنگ کردی جائے گی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شفیع جان نے کہا کہ سہیل آفریدی پر تمام ایم پی ایز کا مکمل اعتماد ہے اور پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ نامزد کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ 27 میں سے کسی بھی دو کا نام لیں، جو نام لیں گے وہ خود اس کی تردید کریں گے۔ جو بھی یہاں یا وہاں بانی پی ٹی آئی عمرانخان کی لائن پر چلے گا اس کی سیاست ختم ہو جائے گی۔ محمود خان اور پرویز خٹک اس کی مثالیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کے پی کے وزیر اعلیٰ کو تمام ایم پی ایز کی حمایت حاصل ہے، ہماری پارلیمانی میٹنگ شروع ہو گئی ہے، تمام ترقیاتی تجاویز دم توڑ جائیں گی، فارورڈ بلاک بنے گا تو لوگ آگے آئیں گے، کوئی 20 کی بات کر رہا ہے، کوئی 50 ایم پی اے کی بات کر رہا ہے، کسی کا نام نہیں، اگر کوئی ایسی حرکت کرے گا تو کے پی کی زمین اس کے لیے تنگ کر دی جائے گی۔
شفیع جان نے کہا کہ جس نے بھی ووٹ دیا ہے وہ بانی پی ٹی آئی کا ووٹ لے کر آیا ہے، ایک بھی ذاتی ووٹ نہیں، اگر کسی کو اپنی ذات پر اعتماد ہے تو وہ آزاد حیثیت سے الیکشن لڑے، اسے 200 ووٹ نہیں ملیں گے، واضح رہے کہ کوئی فارورڈ بلاک نہیں، سہیل آفریدی کی قیادت میں سب اکٹھے ہیں۔
واضح رہے کہ حال ہی میں خبریں سامنے آئی تھیں کہ خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کے 20 سے زائد ارکان وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے نالاں ہیں، ناراض ارکان کا اجلاس جلد بلانے کا امکان ہے جس میں ان کے تحفظات پر بات چیت اور لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
دریں اثناء وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اپنی پارٹی کے ناراض ایم پی ایز کو مطمئن کرنے کے لیے متحرک ہوگئے۔
مزید پڑھیں:چیف الیکشن کمشنر کا بڑا دعویٰ،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا تنقید کی زد میں















