اہم خبریں

یو اے ای نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا

یو اے ای نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا

ابوظہبی (اے بی این نیوز) متحدہ عرب امارات میں ایندھن کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کا اطلاق یکم جون سے ہو گا۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد متحدہ عرب امارات میں ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے ماہ اضافہ ہوا ہے۔

نئی قیمتوں کے مطابق سپر 98 پیٹرول کی قیمت 3.95 درہم فی لیٹر ہوگئی ہے جو مئی میں 3.66 درہم فی لیٹر تھی۔

اسی طرح سپیشل 95 پیٹرول کی قیمت بڑھ کر 3.83 درہم فی لیٹر ہوگئی ہے جو پہلے 3.55 درہم فی لیٹر تھی۔ ای پلس 91 پیٹرول کی نئی قیمت 3.76 درہم فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، اس سے قبل یہ قیمت 3.48 درہم فی لیٹر تھی۔

ڈیزل کی قیمت 4.33 درہم فی لیٹر ہوگی جبکہ موجودہ شرح 4.69 درہم فی لیٹر ہے۔
200 یونٹ والے صارفین کیلئے سبسڈی، وزیر توانائی کا بڑا اعلانمزید پڑھیں:

متعلقہ خبریں