الحمدللہ پاکستان کی معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے،وزیر اعظم

کراچی (  اے بی این نیوز   ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پیچھے چند سالوں میں کپاس کی پیداوار میں کمی ہوئی ہے امید ہے کہ اس سال کی بمپر فصل ہوگی وہ کراچی چیمبر آف کامرس ایکسپورٹ ایوارڈز کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش سو فیصدکپاس کیپیداوار کی وجہ سے ایک بڑا ایکسپورٹر ہے انہوں نے کہا کہ ساتھ بیٹھیں تو تھر بجلی میں 10 روپے کی یونٹ کمی ہو سکتی ہے ،آپ اسلام آباد آئیں اور میرے ساتھ بیٹھ کر بات چیت کریں،ہماری کپاس کی پیداوار کم ہو نے کی وجہ سے کی بنگلہ دیش بڑا ٹیکسٹائل کا ا ایکسپورٹر ہےانہوں نے کہا آئیے میں ساتھ اسلام آباد میں بیٹھ کر بات چیت کریں تاجر برادری کا ملکی معیشت میں بہت اہم کردار ہے انہوں نے مزید کہا کہ اتحادی حکومت کی کوششوںسے پاکستانپر ڈیفالٹ کو خطرہ ٹل گیا ہے اتحادی حکومت میں شامل تمام پارٹیوں نے حکومت کے ہر فیصلے میں تعاون کیا انہوں نے کہا کہ حکومت کاروبار دوست پالیسیوں سے ملک کی معیشت کو بہتر کر رہی ہے سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کا اعتماد بحال کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے الحمدللہ پاکستان کی معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے ہم معاشی بحالی اور کاروباری برادری کے اعتماد کی بحالی میں کوئی بھی فروگزاشت نہیں رکھیں گے انہوں نے کہا کراچی گیٹ وے ٹو پاکستان ہے ہمیںمل کر ملک کو آگے لے کر جانا ہے، اگر ہماری بجلی مہنگی ہے تو بنگلہ دیش کے پاس درآمدی کپاس ہے چیلنج دونوں ملکوں کی ٹیکسٹائل صنعتوں کے ہے انہوں نے کہا ہمیں وقت ضائع کیے بغیر مسلسل کام کرنا ہوگا تاکہ ملک ترقی کی طرف گامزن ہو بلیم گیم سے صرف نقصان ہی ہوتا ہے،انہوں نے کہا خرابی صرف اداروں میں نہیں اور جگہوں پر بھی ہےوزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اپ ائیے میرے ساتھ آسلام اباد میں بیٹھ کر بات چیت کرتے ہیں اور روڈ میپ طے کرتے ہیں، نیت صاف ہوگی تو مسائل جلد حل ہو سکتے ہیں