لاہور ،خواتین کیبن میں جانے سے روکنے پرمسافر نے سيکیورٹی گارڈ کو قتل کردیا

لاہور (نیوزڈیسک)لاہور میں اورنج ٹرین کے خواتین کیبن میں جانے سے منع کرنے پر مسافر نے سيکیورٹی گارڈ کو قتل کردیا۔واقعہ گوالمنڈی میٹرو اورنج ٹرین اسٹیشن پر پیش آیا جہاں عنصر نامی سيکیورٹی گارڈ نے اورنج ٹرین کے خواتین کیبن میں داخلے سے روکا تو حمزہ نامی مسافر طیش ميں آگيا اور گارڈ کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔نازک اعضاء پر گہری چوٹ لگنے سے عنصر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ پولیس نے ملزم حمزہ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ۔ مؤثر چالان کی تیاری کے لیے کلوزسرکٹ فوٹیجز کی مدد لی جارہی ہے۔