سازش کرنیوالوں پر کوئی کیس نہیں، بےنقاب کرنیوالا سز ا بھگت رہا ہے، عمران خان

اڈیالہ(نیوزڈیسک)وکیل تحریک انصاف نعیم پنجھوتھا کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے ملاقات میں کہا کہ سازش کرنے والوں پرکوئی کیس نہیں لیکن جس نےسازش بےنقاب کی اسے سزادی جارہی ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ اور وڈیشل کمپلیکس کی سی سی ٹی وی فوٹیجزکیوں سامنے نہیں لائی جارہی۔ عمران خان سے ملاقات کے بعد باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم پنجھوتا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ سیکریٹ ایکٹ کےتحت کارروائی کاکہا گیا لیکن میں حقیقی آزادی کیلئے ڈٹ گیا، یہاں بڑے چوروں کو کلین چٹ ، سازش کرنے والوں پرکوئی کیس نہیں لیکن سازش ایکسپوزکرنے والا سزا بھگت رہا ہے ۔نعیم پنجھوتھا کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا کہ ، ’عون چوہدری، گواہ ہے۔ جو ہمیں الیکشن سے باہر رکھنا چاہتے ہیں انہی کو ہمارے خلاف گواہ بنایا گیا تو ایسی گواہی کی کیا ویلیو ہو گی۔عمران خان نے مزید کہا کہ توشہ خانہ میں اشیاء لینے کیلئے جو قانون تھا وہ پورا کیا گیا ، توشہ خانہ سے جو گاڑی نہیں لے سکتےتھے اس پر کوئی سوال نہیں اٹھایا گیا۔ جان بوجھ کر ایسے مقدمات بنائے گئے۔جن کا کوئی سرپیر نہیں ۔ نعیم پنجوتھا نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 12 ماہ سے ہماری درخواست ہائیکورٹ میں پینڈنگ ،نہ درخواست واپس لینے دی جارہی اورنہ کیس چلنے دیا جارہا ہے۔نعیم پنجوتھا کا کہنا تھا کہ عمران خان کا کہنا تھا کہ 9 مئی واقعے کی پوری تحقیقات ہونا چاہئے کہ اس سازش کے پیچھے کون ہے اور کس کو فائدہ ہوا، اسلام آباد ہائیکورٹ اور وڈیشل کمپلیکس کی سی سی ٹی وی فوٹیجزکیو سامنے نہیں لائی جارہی ہیں۔