عدالتیں قانون نہیں بناتی ،صرف جائزہ لےسکتی ہیں ،چیف جسٹس

اسلام آباد (  اے بی این نیوز   ) تا حیات نا اہلی کیس کی سماعت کے دو ران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ پارلیمنٹ نے نااہلی کی مدت 5 سال طے کر دی ،جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیئے کہ پارلیمنٹ نے صرف نااہلی کی مدت کا تعین کیا ہے، نااہلی کی ڈیکلئیریشن اور طریقہ کار کا تعین ابھی نہیں ہوا، چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہو ئے کہا کہ منصور صاحب اس کا جواب دیں کہ پارلیمنٹ آئندہ یہ بھی طے کرلے گی، عدالتیں قانون نہیں بناتی ،عدالتیں صرف پارلیمنٹ کے بنائے قانون کا جائزہ لےسکتی ہیں کہ قانون کے مطابق درست ہے یا نہیں۔