چین میں سردی کا کتنے سالہ ریکارڈٹوٹ گیا،جان کرحیران رہ جائینگے

بیجنگ(نیوزڈیسک)چین کے بیشترعلاقے اس وقت شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ چالیس سال میں سردی کی شدید ترین لہر شنگھائی پہنچ گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق رگوں میں خون منجمد کردینے والی سردی سے عوام بے حد پریشان ہیں۔ ان کے گھر سے باہر قدم رکھنا مشکل ہوگیا ہے۔ ایک ہفتے سے جاری سردی کی لہر نے اب غیر معمولی شدت اختیار کی ہے۔ لاکھوں افراد گھروں تک محدودو ہوکر رہ گئے ہیں۔حکومت نے سردی سے نپٹنے میں شہریوں کو مدد دینے کی خاطر متعدد خصوصی اقدامات کیے ہیں۔ شدید برف باری کے دوران سڑکوں پر پھنس جانے والی گاڑیوں سے لوگوں کو نکالنے کے لیے امدادی کارکنوں کے اضافی دستے طلب کرلیے گئے ہیں۔