سرکاری اخراجات کے بہتراستعمال کا جائزہ لینے کیلئے عالمی بینک نے پاکستان میں معاشی اصلاحات کا نیا پروگرام شروع کردیا

نیویارک(نیوزڈیسک)عالمی بینک نے پاکستان میں معاشی اصلاحات کا نیا پروگرام شروع کردیاہے جس کے تحت سرکاری اخراجات کے بہتر استعمال کا جائزہ لیا جائے گا۔اصلاحاتی پروگرام کے تحت اہم معاشی امور پر عوامی بحث کرائی جائے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق پروگرام کے تحت سماجی تحفظ کے پروگرام کا جائزہ لیا جائے گا، کم عمر بچوں اور بچیوں میں غذائی قلت کے مسئلے پر بحث کی جائے گی۔